پنجاب بار کے سالانہ انتخابات آج منعقد ہونگے،

سرگودھا ڈویژن کی پانچ نشستوں کیلئے 19 امیدوار میدان میں

جمعہ 21 نومبر 2014 23:06

سرگودھا( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پنجاب بار کے سالانہ انتخابات آج بائیس نومبر کو منعقد ہورہے ہیں ۔ سرگودھا ڈویژن کی پانچ نشستوں کیلئے 19 امیدوار میدان میں پنجہ آزمائی کررہے ہیں ۔ چاروں اضلاع کے 4487وکلاء اپنا حق رائے دیہی استعمال کرینگے اس سلسلے میں چاروں اضلاع میں 17پولنگ سٹیشنز بنا دیئے گئے ہیں جہاں پر آج ہونے والے انتخابات کا میٹریل اور بیلٹ پیپر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات کے لئے پانچ نشستوں کیلئے 19امیدوار میدان میں اترے ہوئے ہیں ۔ ضلع سرگودھا کی دو نشستوں کیلئے دس امیدوار ، خوشاب ، بھکر اور میانوالی کی ایک ایک نشست کیلئے تین تین امیدوار میدان میں اترے ہوئے ہیں ۔ ضلع سرگودھا 2858، ضلع خوشاب کے 542، میانوالی کے 544اور ضلع بھکر کے 543وکلاء آج اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

(جاری ہے)

پولنگ بغیر کسی وقفے سے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی پولنگ وکلاء کیلئے ڈویژن بھر میں سترہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سرگودھا کیلئے آٹھ پولنگ سٹیشنز ،سرگودھا سٹی کیلئے چھ ، بھلوال اور شاہ پور کیلئے ایک ایک پولنگ سٹیشنز ضلع خوشاب اور جوہر آباد میں دو پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔ میانوالی میں تین میں سے دو شہر جبکہ ایک پولنگ سٹیشن عیسی خیل میں قائم کیا گیا ہے ۔

اسی طرح ضلع بھکر کے چار پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جس میں بھکر شہر کیلئے دو ، کلور کوٹ اور منگرہ کیلئے ایک ایک پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔ پنجاب بار کونسل کے ڈویژن کی پانچ نشستوں کیلئے ضلع سرگودھا سے دو سیٹوں پر مظہر لِلہ اور راؤ عبدالغفار اپنی اپنی نشست کا دفاع کرینگے ضلع خوشاب سے ملک حبیب نواز ٹوانہ ، ضلع میانوالی سے ملک اکرم اعوان اور بھکر سے نورنگ شاہی ایڈووکیٹ بھی اپنی اپنی نشستوں کے دفاع کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔(ر ا ش د)

متعلقہ عنوان :