امریکی صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو فون، مجوزہ دورہ بھارت پر اعتماد میں لیا

جمعہ 21 نومبر 2014 23:01

امریکی صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو فون، مجوزہ دورہ بھارت پر اعتماد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر اعظم نواز شریف نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اسے ایک درجہ مزید آ گے لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں اپنے مجوزہ دورہ بھارت پر اعتماد میں لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو اپنا قریبی دوست سمجھتا ہے اور اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیر پا اور پر امن تعلقات قائم ہوں ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بھی امریکہ کو اپنا قریبی اور با اعتماد دوست سمجھتا ہے اور ان کی حکومت ان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ باراک اوباما کا کہنا تھاکہ امریکہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کو ایک مثبت پیغام سمجھتا ہے۔ واضح رہے امریکی صدر آئندہ برس ماہ جنوری میں بھارت کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :