میٹروبس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ راولپنڈی کے تاجربرادری کو ہوگا ، حنیف عباسی،

تکلیف ،برداشت اور تعاون کرنے پر مری روڈ کے تاجروں کا شکر گزار ہوں تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں، استقبالیے میں خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 22:45

میٹروبس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ راولپنڈی کے تاجربرادری کو ہوگا ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) چیئر مین میٹروبس اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میٹروبس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ راولپنڈی کے تاجربرادری کو ہوگا تکلیف ،برداشت اور تعاون کرنے پر مری روڈ کے تاجروں کا شکر گزار ہوں تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حنیف عباسی نے گزشتہ روز تاجر رہنماء حاجی سعید کی طرف سے دیئے گئے ایک استقبالیے میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راولپنڈی شہر کی پانچ بڑی تاجر تنظیموں نے حنیف عباسی گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں شاہد غفور پراچہ گروپ کے سرپرست اعلیٰ ذولفقار دانش ،ڈی اے وی کالج روڈ کے صدر وحید شاہ ،کالج چوک کے صدر چوہدری سہیل ،موتی پلازہ موتی بازار کے صدر ندیم شیخ اور شہر کے بڑے تجارتی مرکز چائنہ مارکیٹ کے صدر طارق جدون اور ان کے درجنوں ساتھی شامل ہیں استقبالیے میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشد اعوان ،جنرل سیکرٹری شیخ صداقت ،سینئر نائب صدر شیخ سلیم ،غلام قادر میر،نعیم مغل ،ملک ساجد،عظمت اللہ ،بشارت عباسی ،سیف اللہ ،صنوبر گل ،ملک ارشد ،عمران شیخ ،زبیر ملک ،اور دیگر نے بھی شرکت کی حنیف عباسی نے اپنے خطاب میں گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والی تاجر تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا منتخب تاجر نمائندے ہی تاجروں کے مسائل حل کرسکتے ہیں خادم اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کو کارڈیالوجی ہسپتال اور میٹروبس منصوبے جسے خوبصورت تحفے دیئے ہیں جن پرہم ان کے مشکور ہیں میٹروبس کی تکمیل کے بعد اس کا تاجروں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا انہوں نے کہا تاجروں کے مسائل حل نہ کرنے والے ٹی ایم اے کی افسران کو ہٹا دیا گیا ہے میرے گھر کے دروازے تاجر برادری کے لئے ہر وقت کھولے ہیں مرکزی انجمن تاجروان راولپنڈی کے صدر ارشد اعوان نے کہا کل تک ہر شخص ایم این اے حنیف عباسی کی خوش آمد کرتا تھکتا نہیں تھا آج وہ کس زبان سے حنیف عباسی پر تنقید کررہا ہے شاہد پراچہ گروپ کو چھوڑ کر آنے والے ان کے سرپرست اعلیٰ ذولفقار دانش نے کہا کہ جس شخص کا اپنا کوئی کاروبار ہی نہیں ہے وہ تاجروں کا نمائندہ کسے ہوسکتا ہے چائنہ مارکیٹ کے صدر طارق جدون نے کہا کہ غیر منتخب افراد کو تاجر رہنما کہلوانے کا کوئی حق نہیں آخر میں حاجی سعید نے حنیف عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :