Live Updates

تحریک انصاف خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی ہزاروں کارکنان 30نومبر کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کریں گی،

تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی صدر اور مشیر وزیر اعلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی کے زیر صدار پشاور میں خواتین اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 21 نومبر 2014 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) تحریک انصاف خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی ہزاروں کارکنان 30نومبر کو اسلام آباد جلسے میں شرکت کریں گی اس بات کا فیصلہ تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی صدر اور مشیر وزیر اعلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی کے زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں خواتین کے ایک اجلاس میں کیاگیا جسمیں صوبائی جنرل سیکرٹری ایم پی اے نادیہ شیر خان ،ایم پی اے عائشہ نعیم،زرین ضیاء اورنیلم طورو سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ہزاروں خواتین پہلے ہی اسلام آباد میں30نومبر کے جلسے میں شرکت کرکے رجسٹریشن کروالی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کو لیجانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام ذاتی حیثیت میں کیا جائے گا اور خواتین کی اسلام آباد جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں پشاور یونیورسٹی اور گرلز کالجز کے خصوصی دورے بھی کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات کوبھی جلسے میں شریک کیا جائے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ خواتین ایم پی ایز صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے وہاں بھی خواتین کو موبلائز کریں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات