تحریک انصاف کی متھرا پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی شدید مذمت

جمعہ 21 نومبر 2014 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) تحریک انصاف کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات عائشہ گلالئی نے متھرا پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عائشہ گلالئی نے متھرا بم دھماکے کی شدیدمذمت کی انہوں نے کہاکہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے وطن کی خاطر بیش بہا قربانیاں دی ہیں جس پر تاریخ انہیں سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔انہوں نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔