ملک میں مڈ ٹرم نہیں بلکہ ری الیکشن ہونے چاہئیں،چوہدری پرویز الٰہی ،

ملک میں دھاندلی سے حکومت توبن سکتی ہے مگر وہ چل نہیں سکتی ،سابق ڈپٹی وزیر اعظم

جمعہ 21 نومبر 2014 22:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) سابق ڈپٹی وزیر اعظم ومسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن نہیں بلکہ ری الیکشن ہونے چاہئیں ملک میں دھاندلی سے حکومت توبن سکتی ہے مگر وہ چل نہیں سکتی اس لیے موجودہ حکمرانوں نے ملک کا جو حال کیا ہے جس کے باعث پورے ملک میں گو نواز گو مقبول ترین نعرہ بن گیا ہے وزیر اعظم کا دورہ چائنہ ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی دہاڑی بنانے کے لیے ہے وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما چوہدری خالد گجر کی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر چوہدری طارق بشیر چیمہ ‘کامل علی آغا ‘راجا بشارت بھی موجودتھے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے میرے دور میں تعمیر ہونے والے بہاولپور کاڈیالوجی سینٹر ‘کڈنی سینٹر ابھی تک فنگشنل نہیں ہوسکے ملک میں گو نواز گو نعرے کے ساتھ گو شہباز گو کا نعرہ بھی لگنا چاہیے وہ اصل میں شہباز شریف ہی وہ شخض ہے جس نے پنجاب کا بیڑا غرق کیا ہے صوبہ پنجاب میں چوری اور ڈکیتوں میں 200فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے صوبے میں خودکوشیاں اور پولیس مقابلے میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 150افراد پر فائرنگ کی گئی جس میں سے 16جاں بحق اور 16اپاہیج ہو چکے ہیں دھرنوں نے ملک میں عام افراد میں شعور بیدار کیا ہے جس سے انہیں اپنے حقوق کا پتہ چلا ہے عمران خان کا موقف سے ہم اتفاق کرتے ہیں تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو شامل کیا جائے انہوں نے کہاکہ ۔

(جاری ہے)

کا لا باغ ڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے اگر اس کے نام پر کسی کو اعتراض ہے تو اس کا نام کالا باغ سے پاکستان ڈیم رکھ دیا جائے کالا باغ ڈیم بننے کا سب سے زیادہ فائدہ خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کو ہوگا اور اس سے چولستان سر سبز ہوگا ۔ 40ملین کیوبک فٹ تک پانی سمندر میں گر کر ضائع ہو رہا ہے گزشتہ سیلاب سے 3500اموات اور 30بلین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ کالا باغ ڈیم پر 9بلین ڈالر کی لاگت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاک قادری صاحب سے ہمارے تعلقات خراب نہیں ہوئے وہ اب بھی ہمارے اتحادی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق بہاولپور صوبہ کی سب سے بڑی حامی ہے ہم اقتدار میں آئے تو بہاولپور صوبہ کو بحال اور ملک میں دیگر صوبے بنائے گے ۔