پشاور، خیبرپختونخوا حکومت کا تمام ریسٹ ہاؤسسز محکمہ سیاحت کو سونپنے کا فیصلہ

جمعہ 21 نومبر 2014 22:36

پشاور، خیبرپختونخوا حکومت کا تمام ریسٹ ہاؤسسز محکمہ سیاحت کو سونپنے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے تمام محکمہ جات کے ریسٹ ہاؤسسز کو محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کے تحت نجی کمپنیوں کو لیز پر دیا جائے گا اس وقت خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں ایری گیشن ، پبلک ہیلتھ ، فارسٹ ، ایڈمنسٹریشن، سی این ڈبلیئو، پویس اور دیگر محکموں کے پاس 61ریسٹ ہاؤسسز ہیں جن پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے ، ان کے منتقل کرنے کے بعد پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ سے اب اس سے سالانہ کروڑوں روپے محکمہ سیاحت کو آمدنی کی شکل میں موصول ہونگے ، جنرل منیجر ایڈمن سجاد حمید نے گلیات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 61ریسٹ ہاؤسسز میں 7ریسٹ ہاؤسسز محکمہ سیاحت کو منتقل ہو گئے ہیں، جن کیلئے 10بڑی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، ان 7 مقامات پر تین بڑے پراجیکٹس شروع کئے جائینگے ،جن میں پہلا پراجیکٹ ایڈونچر تھیم پاتھ ، دوسرا ریسورٹ ہوٹل اینڈ چھانگلا گلی اور تیسرا بڑا پراجیکٹ چیئرلفٹ سکیم مشک پوری شامل ہے ،ان ریسٹ ہاؤسز میں 11ریسٹ ہاؤس صرف گلیات کے مختلف مقامات پرواقع ہیں ،جن میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایڈنچر تھیم پاتھ کا پراجیکٹ شامل کیا جائے گا جس میں زپ لائنر ، چلڈرن پلے لینڈ، شجرکاری سمیت دیگر اہم اوردیگر نئی سکیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ پراجیکٹس کو پرائیویٹ سیکٹر کمپنی کو الاٹ کرنے کے بعد دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا ،جس کے بعدان ریسٹ ہاؤسسز کو 30سال کیلئے لیز پر دیا جائے گا، کنسلٹنٹ محکمہ سیاحت ظہور درانی نے کہاکہ حکومت کے اس اقدام اور محکمہ سیاحت کے ان پراجیکٹس سے اب یہاں روزگار کے مواقع بھی اضافہ ہوگااور بین الاقوامی سیاحوں کو سیاحت سمیت اچھی سہولیات ، رہائش میسر ہوگی ، انہوں نے کہاکہ ان پرجیکٹس کے بعد یہاں کے مقامی افراد کو باقاعدہ ٹریننگ دے کر سرٹیفکیٹس دیئے جائینگے تاکہ سیاحوں کو اچھی اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، ان ریسٹ ہاؤسسز میں ٹوورازم کارپوریشن کو منتقل ہونے والوں ریسٹ ہاؤسسز میں کولالئی ریسٹ ہاؤس سوات ، داسو ریسٹ ہاؤس کوہستان ، ڈھنڈیانی ریسٹ ہاؤس گلیات ، کالاباغ یسٹ ہاؤس گلیات ، بحرین ریسٹ ہاؤس گلیات ، دادرریسٹ ہاؤس مانسہرہ، وی آئی پی ریسٹ ہاؤس شگران ، انسپکشن ہاؤس شگران، انسپکشن ہاؤس ون ، ٹو شگران، ناران ریسٹ ہاؤس ، دروش ریسٹ ہاؤس چترال ، بحرین ریسٹ ہاؤس سوات، بند کالام ریسٹ ہاؤس کالام ، شانگلا ریسٹ ہاؤس ، کنڈ ریسٹ ہاؤس ، ریسٹ ہاؤس خانپور، بٹراسی ریسٹ ہاؤس مانسہرہ، ہائی وے ریسٹ ہاؤس خانپور ڈیم اور صوبے کے دیگر مختلف مقامات کے ریسٹ ہاؤسسز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :