آزادی دھرنے کی’ سینچری ‘مکمل ، کپتان نے کیک کاٹا

جمعہ 21 نومبر 2014 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء)اسلام آباد کے ڈی چوک میں جاری پاکستان تحریک انصاف کے آزادی دھرنے کو آ ج سو دن پورے دن ہو گئے ہیں۔ آزادی دھرنے کا آغاز 14 اگست کو لاہور سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سو روز پورے ہونے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے لئے جدو جہد کرنی پڑتی ہے اور انتہائی کوشش کے بعد ہی عوام کو ان کے حقوق ملا کرتے ہیں مگر خوشی کی بات ہے کہ ہماری قوم جاگ گئی ہے اور اب نئے پاکستان کا خواب تعبیر کے قریب ہی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے عمران خان کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔