پاکستان کی تمام سرحدوں پر امن چاہتے ہیں ،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ
دنیا کو معلوم ہوچکا کہ ایل او سی پر خلاف ورزی کون کررہا ہے ، ایل او سی پر کشیدگی پاکستان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی،دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے تفریق کرنا ممکن نہیں کسی خاص گروپ کیخلاف آپریشن نہ کرن کا تاثر غلط ہے ، امریکی فوجی حکام سے ملاقاتوں میں آپریشن ضرب عضب اور سرحدی امور زیر بحث آ ئے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کا انٹرویو
جمعہ 21 نومبر 2014 22:27
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کو معلوم ہوچکا کہ ایل او سی پر خلاف ورزی کون کررہا ہے ، ایل او سی پر کشیدگی پاکستان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی ہم پاکستان کی تمام سرحدوں پر امن چاہتے ہیں ، دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے تفریق کرنا ممکن نہیں کسی خاص گروپ کیخلاف آپریشن نہ کرن کا تاثر غلط ہے ۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آرمی چیف کے امریکہ کے دورے میں کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا اس دورے کا مقصد باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی پاکستان کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کون کررہا ہے پاکستا ن آن لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کیوں چاہے گا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے 150 دن پورے ہونے والے ہیں اور دہشتگردوں کیخلاف آپریشن بلاتفریق اور بلاامتیاز ہورہا ہے آپریشن میں دہشتگردوں میں تفریق کرنا ممکن ہی نہیں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی خاص گروپ کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی یہ تاثر بے بنیاد ہے فوج دہشتگردوں کیخلاف آ پریشن میں مصروف ہے اور ہم پاکستان کی تمام سرحدوں پر امن چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے دورے کا مقصد دنیا کو قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے اور دنیا جان گئی ہے کہ ایل او سی پر اشتعال انگیزی کون کررہا ہے امریکہ کو بتایا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے دہشتگردی کیخلاف آپریشن متاثر ہورہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.