خیبرپختونخواہ پولیس نے عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے تھانوں کلچر میں نمایاں تبدیاں کردی گئی ہے،سید افتخار شاہ

جمعہ 21 نومبر 2014 22:20

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ڈی ایس پی کینٹ سرکل سید افتخار شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس نے عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے تھانوں کلچر میں نمایاں تبدیاں کردی گئی ہے۔عوام دوست پولیسنگ سسٹم ہی کی وجہ سے جرائم میں نمایا ں کمی واقعہ ہوئی ہے۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے گراؤنڈ آباد رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے معاشرے کو بیماریوں اور خوشنما خوبصورت معاشرے کی تشکیل کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاروق اے شیخ سٹیڈیم نوشہرہ کینٹ میں ملک سعد شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب میں ملک سعد شہید ٹرسٹ نوشہرہ کے کو آرڈینیٹر سلیم چیمہ، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر قاضی واجد، سیکرٹری امجد خان اور دیگر عمائدین علاقہ اور بڑی تعداد میں شائقین فٹ بال نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فٹ بال ٹورنامنٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے 20ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی کینٹ سرکل سید افتحار شاہ نے کھلاڑیوں اور شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ اس سلسلہ میں ملک سعد شہید ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں۔ وہاں معاشرتی جرائم میں کمی واقعہ ہوتی ہے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے فٹ بال کو کک لگا کر با قاعدہ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :