کوئٹہ،قبرستان سے مارٹرگن کے 4گولے برآمد ،سیکورٹی فورسز کے حوالے کردئیے گئے

جمعہ 21 نومبر 2014 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) کوئٹہ پولیس نے قبرستان سے 4گولے مارٹرگن کے برآمد کرکے سیکورٹی فورسز کے حوالے کردئیے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز زرغون آباد تھانے کے اہلکارعمران خان نے کلی کوتوال کے قبرستان سے مارٹرگن کے 4راؤنڈبرآمد کرکے نزدیکی چیک پوسٹ پرتعینات سیکورٹی اہلکارکے حوالے کردئیے۔