اٹک خورد،لڑکی اغواہ کرنے کا شبہ، ایک افغان باشندہ قتل

جمعہ 21 نومبر 2014 22:17

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) لڑکی اغواہ کرنے کا شبہ، افغانیوں نے افغانی کو قتل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق نو ر خان ولد ضیاء خان قوم پٹھان سکنہ افغا نستان حال چکرہ بکڑہ میں تھانہ باہتر میں بیان دیا ہے کہ عرصہ 6سال سے طارق خان کی زمین کاشت کر رہا ہوں میں اپنے بھائی زر خان اور بائی خان اپنے چچا کے ڈیرے کامل پور مایاں جا رہے تھے جب ہم پرانا باہتر روڈ قریب پہنچے تو وہاں بیرک خان ، سید عالم ، امیر احمد پسران مازرک اقوام پٹھان سکنائے افغانستان حال حصار حسن ابدال مسلح پسٹل کھڑے تھے ہمیں دیکھتے ہی میری بھائی بائی خان کو کہا کہ آج تم کو لڑکی اغواہ کرنے کامزہ چھکاتے ہیں انہوں نے میرے بھائی پر فائر کیے جس سے میرا بھائی موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :