آرمی چیف کی سی آئی اے کے اعلی حکام ، امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں ،
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پا فوج امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، جنرل راحیل شریف
جمعہ 21 نومبر 2014 22:14
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پا فوج امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمی چیف نے دورہ امریکہ کے دوران جمعہ کو امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں علاقائی سیکورٹی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن و امان کے قیام کے امور زیر بحث لائے گئے، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے اور دنیا بھر میں قیام امن کا خواہاں ہے اور دہشتگردی کیخلاف پاک فوج امریکہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے، اس سے قبل آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے خارجہ ، ، سینٹ آرمڈ کمیٹی اور سلکٹ کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی ، خارجہ امور کمیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب انتہائی کامیا بی سے جاری ہے اور پاک فوج نے دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں ،امید ہے کہ دہشتگردی کے خلاف طویل مدت اور مضبوط شراکت داری جاری رہے گی۔
اخلاق خانمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.