Live Updates

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے،امیر مقام

جمعہ 21 نومبر 2014 22:12

بونیر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے ،عمران خان پنجاب میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کو ذبح کر رہا ہے ،عمران خان استعفوں کے مسئلہ پر دوغلی پالیسی ترک کرکے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جاکر حقیقی معنوں میں مستعفی ہوجائیں تاکہ ان کی خالی ہونے والی نشستوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن کروایا جاسکے یا پھرقوم اور پارلیمینٹ سے معافی مانگ کر اسمبلیوں میں واپس آکر اپنا جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنی چاہیے ،نہ مستعفی ہونا اور نہ اسمبلیوں میں جانا بہت بڑا جرم ہے اور خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کا مذاق ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں ضلعی صدر سرزمین خان کی رہایش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان جس خیبر پختونخوا کا دھرنوں میں زکر کرتے ہیں وہ خیالی پختونخوا ہے ،جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی خیبر پختونخوا کے مینڈیٹ کا احترام کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں اور عوام کی خدمت کی جاسکے ،انہوں نے کہا کہ جہاں تک خیبر پختونخوا کے حقوق کا تعلق ہے اس میں ہم اپنے صوبے کے ساتھ کھڑے ہیں ،پہلے ہمارے اپنے صوبے کے عوام اور صوبہ ہے پھر پارٹی اور حکومت ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو صوبے کے حقوق کی جنگ لڑنے کی فرصت ہی کہاں ہے ،انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی نے 30نومبر کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کا جو ٹاسک دیا ہے پی ٹی آئی والے اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ورکروں کا دل سے احترام کرتے ہیں ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے پارٹی اور حکومت میں جاکر ورکروں کی آواز بلند کر رہا ہوں ،اور ورکروں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہوں ،اگر اس مقصد کیلئے کسی قربانی کی ضرورت پڑی تو قربانی سے بھی دریغ نہیں کروں گا ،انجینئر امیر مقام نے بونیر میں مصروف دن گزارا اور پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری سردار جہان خان کے والد کی وفات پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، ،بعد ازاں انہوں نے ڈاکٹر شمشیر علی خان کی دادی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ،مسلم لیگ (ن) بونیر کے ضلعی صدر سرزمین خان کے کزن اجمل خان کی رہایش گاہ پر گئے اور فاتحہ خوانی کی ، انہوں نے مسلم لیگی رہنما نامباد خان اور ڈاکٹر شیر بہادر کی رہایش گاہ پر ان سے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سرزمین خان ، شاہ بخت روان خان ، سید معمبر باچہ ،لیاقت خان اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات