افغان صدرکے حالیہ دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، رچرڈ اولسن ،

مضبو ط اور مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد مین ہے، نوجوانوں کو کاروباری شعبے میں بھر پور صلاحتیوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔امریکہ اس سلسلے میں نوجوان نسل کی رہنما ئی جاری رکھے گا۔امریکی سفیر کا پاکستان طلباو طالبات سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 22:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں امریکہ سے فارغ التحصیل ہونے والے پاکستان طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ مضبو ط اور مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد مین ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان پاکستان کی ترقی میں اہم کر دار ادا کررہے ہیں۔پاکستانی نوجوانوں کو وظائف پر امریکہ میں تعلیم دینے کا سب سے بڑا فل برائیٹ پروگرام جاری ہے۔پروگرام سے فارغ التحصیل طلباو طالبات پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروباری شعبے میں بھر پور صلاحتیوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔امریکہ اس سلسلے میں نوجوان نسل کی رہنما ئی جاری رکھے گا۔