متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے حکم پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ سلیم گوندل نے مانگٹانوالا روڈ ،

پر ٹرسٹ کی ملکیتی اراضی پر غیر قانونی تعمیر شدہ تقریبا25عدد کمرشل دکانوں کو فوری طورپر سیل کر دیا

جمعہ 21 نومبر 2014 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کے حکم پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب سلیم گوندل نے رات گئے مانگٹانوالا روڈ پر ٹرسٹ کی ملکیتی اراضی پر غیر قانونی تعمیر شدہ تقریبا25عدد کمرشل دوکانوں کو فوری طورپر سیل کر دیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین بورڈ صدیق الفاروق نے مختلف شکایات اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر ننکانہ صاحب اچانک دورہ کیا اور ٹرسٹ کی زمین پر ناجائز و غیر قانونی تعمیر ات /بلڈنگز کو فوری طور پر گرانے کے احکامات جاری کیے جبکہ انہوں نے دوبارہ رات گئے مانگٹانوالہ پہنچ کر خود تعمیر شدہ غیر قانونی گودام کو گرانے کے آپریشن کی نگرانی کی اور مزید علم میں آنے پر انہوں نے مین روڈ پر ٹرسٹ کی اراضی پر قائم شدہ تقریباََ25کمرشل دوکانوں کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے ،پولیس اور انتظامیہ کی بھاری نفری انکے ہمراہ تھی اس سے قبل چیئرمین بورڈ نے لاہور کے علاقہ راوی روڈ ،انارکلی اور رائے ونڈ کے موضع بھائی کوٹ کا بھی دورہ کیا اور ٹرسٹ کی اراضی پر ناجائز قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ،جبکہ اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں نے ٹرسٹ کی اراضی پر ناجائز قابضین اور غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ان کاموں میں جو بھی افراد ملوث ہوں گے انہیں معاف نہیں کیا جائے گا اور اگر بورڈ کے افسران اور عملہ ملوث پایا گیا تو انکے خلاف نہ صرف سخت ترین محکمانہ کاروائی کی جائے گی بلکہ نیب اور ایف آئی اے کو ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لیے لکھا جائے گا جائے گی ۔