Live Updates

نوازشریف عمران خان کے حواس پر سوار ہو چکے ہیں،رانا ثناء اللہ،

عمران خان نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل سے بری طرح خوفزدہ ہیں، عمران خان نظام بدلنے کی سیاست نہیں کر رہے بلکہ حصول اقتدار کی خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں

جمعہ 21 نومبر 2014 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نوازشریف عمران خان کے حواس پر سوار ہو چکے ہیں۔ دراصل وہ نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل سے بری طرح خوفزدہ ہیں۔ عمران خان نظام بدلنے کی سیاست نہیں کر رہے بلکہ وہ حصول اقتدار کی خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوسروں پر تنقید عمران خان کا وطیرہ ہے۔

(جاری ہے)

97روز الزامات کی تکرار کر کے انہوں نے قوم کی کونسی خدمت کی؟ عمران خان اپنی تقریر میں الزامات تو بار بار لگاتے ہیں مگر سچے ہیں تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام عمران خان کی سبق نما تقریر سن کر بے حد مایوس ہوئے۔ تبدیلی اور انقلاب کے دعوے ہوا ہو چکے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دھرنے‘ جلسے جلوس‘ احتجاج اور الزام تراشی ہی عمران خان کی کل سیاست ہے۔ باشعور عوام نے عمران خان کے طرزسیاست کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے عالی شان محلوں میں رہنے والا دوسروں پر تنقید کیسے کر سکتا ہے؟ تحریک انصاف کے رہنما کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات