ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم مسلح افراد نے شالی کے چارکھلیان میں رکھی سینکڑوں من نقد فصل کو آگ لگا دی ،فصل جل کر خاکستر ہوگئی

جمعہ 21 نومبر 2014 21:48

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء )صدر پولیس تھانہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے شالی کے چارکھلیان( دیروں )میں رکھی سینکڑوں من نقد فصل کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے شالی کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ کو نامعلوم مسلح افراد نے گوٹھ علی مدد عمرانی میں موٹر سائیکلوں پر آئے اورکھلیان ( دیروں) میں رکھی لاکھوں روپے کے سینکڑوں من شالی کی نقد فسل کو آگ لگا دی مقامی گوٹھ پرکر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے واقعہ کے بعد ڈی ایس پی سرکل نور محمد بڑیچ اور ایس ایچ او صدر علی گوہر لہڑی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی دریں اثناء گوٹھ کے زمیندار بشیراحمد عمرانی نے بتایا کہ گزشتہ شب کو گیارہ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افرادموٹر سائیکلوں پر آئے ہمارے دیروں پر رکھی شالی کی فصل کو آگ لگا دی آگ کو دیکھ کر جیسے ہم باہر آئے تو مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس کی فوری اطلاع پولیس اور میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ کے عملے کو دی گئی لیکن دیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔