پاکستان اور دفاعی اداروں پر بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات قابل مذمت ہے ۔بھارتی مظالم اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی اقوام عالم کے سامنے ہے، صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی

جمعہ 21 نومبر 2014 21:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل اورانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور دفاعی اداروں پر بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات قابل مذمت ہے ۔بھارتی مظالم اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی اقوام عالم کے سامنے ہے ۔ہندوستان کی پالیسیاں اور رویوں سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکا میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پذیرائی سے ہندوستان کے ایوانوں میں ذلزلہ بر پا ہوا ہے انہوں نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے مظفر آباد میں فائرنگ اور پاک فوج کے جوان کی شہادت قابل افسوس ہے ہندوستان کی جانب سے مسلسل جارحیت کی جارہی ہے آرمی چیف کی امریکا میں پذیرائی اور پاکستان کی پالیسیوں اور کاوشوں میں اضافے کی خبروں پر بھارت میں تشویش کی لہر دپیدا ہوئی ہے جسکا بھارتی میڈیا بھرملا اظہار بھی کر رہا ہے پاکستان اورخصوصاًپاکستانی عسکری اداروں کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا زور پکڑ رہا ہے آرمی چیف کے دورے کو منفی رنگ دینے کی بھرپور کوششیں ہورہی ہیں مگر پاکستان کی باشعور عوام اور اقوام عالم بے جا بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کرتاہے دشمن کی تمام تر کوششیں ناکام ہونگی پاکستان کی امن پسند پالیسیوں کو عالمی سطح پرپذیرائی مل رہی ہے اور انشا ء اللہ وطن عزیز طرقی کریگا اور اسکی سالمیت کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑے گی

متعلقہ عنوان :