گونواز گو کا نعرہ لگانے والے حافظ آباد کے سیلاب متاثرین نے امداد کی امتیازی تقسیم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 21 نومبر 2014 21:37

گونواز گو کا نعرہ لگانے والے حافظ آباد کے سیلاب متاثرین نے امداد کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) گونواز گو کا نعرہ لگانے والے حافظ آباد کے سیلاب متاثرین نے امداد کی امتیازی تقسیم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے فلڈ ریلیف کمشنر اور ڈی سی او حافظ آباد سے متاثرین اور امداد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حافظ آباد کے رہائشی محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ملک اللہ بخش ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امداد کی کی تقسیم امتیازی بنیادوں پر کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے حقیقی متاثرین دھکے کھاتے پھر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او حافظ آباد اور ن لیگ کے رہنما?ں کی فہرستوں کے مطابق من پسند اور بوگس سیلاب متاثرین کو امداد کی رقم بانٹی جا رہی ہے جبکہ حقیقی متاثرین کو کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ حافظ آباد کے دوران امداد کی تقسیم میں امتیازی سلوک کیخلاف گو نواز گو کے نعرے لگائے ، انہوں نے عدالت میں فہرستیں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سو سترہ خاندان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں مگر انہیں امداد نہیں دی جا رہی ، انہوں نے استدعا کہ فلڈ ریلف کمشنر اور ڈی سی او کو سیلاب متاثرین میں مساوی بنیادوں پر امداد تقسیم کرنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فلڈ ریلیف کمشنر اور ڈی سی او حافظ آباد کونوٹس جاری کرتے ہوئے بارہ جنوری تک متاثرین اور امداد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔