وزیراعلیٰ شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے سروے میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن،

وزیراعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ ، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار معطل، کمشنر ڈیرہ غازیخان کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت،14روز میں رپورٹ طلب

جمعہ 21 نومبر 2014 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفر گڑھ کے علاقے خان جھن شمالی میں سیلاب متاثرین کے سروے میں غفلت برتنے اور ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیا ہے اور وزیراعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ رانا آفتاب ، تحصیلدار صاحبزادہ ظفر محمود اور نائب تحصیلدار محمدارشاد کومعطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کمشنر ڈیرہ غازیخان کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 14روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :