Live Updates

عمران خان اگر چو ر کو چور کہتے ہیں تویہ گالی نہیں ،پرویز خٹک،سیاست دانوں کا دامن صاف ہے تو کیوں پریشان ہیں،فرسودہ نظام اور باری دینے والے سیاست دانوں نے قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹا، بیرون ممالک کے بینکوں میں سرمایہ منتقل کیا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

جمعہ 21 نومبر 2014 21:32

عمران خان اگر چو ر کو چور کہتے ہیں تویہ گالی نہیں ،پرویز خٹک،سیاست دانوں ..

نوشہرہ ،پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اگر چو ر کو چور کہتے ہیں تویہ گالی نہیں اگر سیاست دانوں کا دامن صاف ہے تو کیوں پریشان ہورہے ہیں اب تک فرسودہ نظام اور ایک دوسرے کو باری دینے والے سیاست دانوں نے قومی خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹا بیرون ممالک کے بینکوں میں سرمایہ منتقل کیا وزیر اعظم میاں نوازشریف اور پی پی پی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سمیت پارلیمنٹ میں موجود سیاسی قائدین سب ایک راستے کے ساتھی ہیں عمران خان اس ملک میں نظام اور چہروں کی حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اوریہی وجہ ہے پور اپاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگیاہے حکومت دھاندلی کی تحقیقات سے کیوں کترار رہی ہے اگر ثابت ہو اکہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو سب کو جانا ہوگا اور کوئی ا نجینئر ڈ دھاندلی نہیں ہوئی تویہ حکومت بھی قائم رہے اور نوازشریف وزیراعظم رہے گا لیکن جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کرانی ہوں گی اور کسی مدٹرم انتخابات کی ضرورت نہیں ہوگی خیبرپختونخوا میں چوروں, لیٹروں اور کرپشن مافیا تمام راستے بند کردئیے ہے آزاد صاف وشفاف احتساب کمیشن قائم ہوگیا اور صوبے میں جلد بے رحم احتساب کا سلسلہ شروع ہوگا ایک ہزار سے زائد سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے نکال دیاہے اور اسی طرح کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بھی نوکریوں سے برطرف کردیا اسی طرح محکمہ مال میں کالی بھیڑوں کا صفایا شروع کردیا اورمحکمہ صحت سمیت دیگر محکموں میں مانٹرنگ کا نظام قائم کردیاہے جسکی بدولت صوبے کے غریب عوام کا عزت نفس بحال ہوگا اوران کو بنیادی حقوق فراہم ہوں گے وہ جمعہ کی شام ڈھیری کٹی خیل نوشہرہ میں ہائیرسکینڈری سکول مہک کالونی پل ریاض کالونی اور ڈھیری کٹی خیل روڈ کی افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کررہے تھے جلسے کی صدارت عبدالروف کاکانے کی جلسے سے امدادخان خٹک سابق ناظم بشیر خان،ملک لیاقت خان،نے خطاب کیا جبکہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل ،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، سابق ایم پی اے لیاقت خان خٹک اور احد خٹک بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے دھرنے کا پیغام گھر گھر تک پہنچا دیا اوریہی وجہ ہے کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں اورعمران خان کے سچ کو برادشت نہیں کرسکتے اور منفی پروپیگنڈے پر اتر ائے ہیں عمران خان اس ملک میں فرسودہ نظاموں اور چوروں لیٹروں کو بے نقاب کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سب نے ان کے خلاف ایکہ کردیا ہے مگر پاکستان کے غیور عوام عمران خان کو بھرپور ساتھ دے رہے ہیں پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اٹھارہ ماہ کے عرصے میں ایک ہزار ڈاکٹرز اورآٹھ ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا ہے تاکہ تعلیم اور صحت کا معیار بہتر ہوسکے مزید بیس ہزار اساتذہ کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود اگر کسی بھی استاد نے بہتر کارکردگی نہیں دکھائی تو اسکو نوکری سے برطرف کیا جائے گا آئندہ اساتذہ کی ترقی نتائج پر ہوگی اور تمام اساتذہ کو نتائج دکھانے ہوں گے میں نے سرکاری اہلکاروں کے کرپشن کے خلاف علم بلندکیا ہے میرے ہوتے ہوئے کوئی بھی کمیشن نہیں لے سکتا میں تھانوں میں غریب عوام کو انصاف فراہم کرنا چاہتا ہوں اس لیے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے زیادہ کردی ہیں تاکہ پولیس کا محکمہ کرپشن سے پاک ہو اور عوام کی خدمت کریں اور عوام کو عزت دیں انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے ہم نے اٹھارہ ماہ میں بہت قانونی سازی کی اب اس پرعمل کر نا شروع کردیا ہے صوبہ بھر کے اضلاع میں ہسپتالوں میں یکساں ڈاکٹرز فرائض سرانجام دیں گے ہسپتالوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے وہ ادویات سمیت دیگر سہولیات خود خریدیں سکیں گے اورڈاکٹرز بھی بھرتی کرسکیں گے صوبے کے چھ ڈویژنل ہسپتالوں کو ایل ار ایچ اور کے ٹی ایچ کی طرح خود مختیاری دے رہے ہیں اور اس کے بعد صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز کوہسپتال کوبنیادی سہولیات سے آراستہ کریں گے تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش کے محکمہ صحت تعلیم کا نظام درست ہو ہسپتالوں میں چوبیس گھنٹے عوام کو سہولیات فراہم ہوں اور یہی نظام کی تبدیلی ہے ہم حقیقی معانوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں ہم خیبرپختونخوا کے چار ضلعوں میں عوام کو ہیلتھ انشورنس دے رہے اگلے بجٹ میں اس پر مکمل عمل درآمد ہوگا تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات مہیاہوں اورغریب عوام کوہیلتھ انشورس فراہم کریں گے اور غریب عوام کو یوٹیلٹی سٹور ز سے رعایتی نرخ پر گھی اور آٹا فراہم کردئیے ہیں تحریک انصاف اور عمران خان کا کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کا ایجنڈا ہے عوام پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی نیت پر شک نہ کریں ہماری بدقسمتی ہے کہ جو آیا وہ لوٹ مار کر کے چلا گیا ہمارے مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت فیل ہوچکی ہے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے پانچ سالہ دور اقتداد میں لوٹ مار کے علاوہ عوام کی کونسی خدمت کی انہوں نے کہا کہ فنی ایجوکشن میں پولی ٹیکنک کالجز میں غریب عوام کے ساتھ دھوکہ ہورہا تھا اور جو طلباء اور طالبات ان کالجز سے فارغ ہورہے تھے ان کے ساتھ کوئی فنی نہیں ہوتا اورا ن کو صرف سرٹیفکیٹ دئیے جاتے جو بیرون ملک ہنرمند نہ ہونے کی وجہ واپس کردئیے جاتے اب ہم نے کارخانہ داروں کاایک بورڈ بنادیا ہے جو ان کالجز کو چلائے گا اورصحیح معنوں میں طلباء کو فنی علم فراہم کریں ہم اصلاحات لارہے ہیں اوریہی وجہ ہے ہسپتال میں ڈاکٹر ز اور فنی کالج کے اساتذہ ہڑتالوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہماری حکومت اداروں کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی اور ضرورت پڑی تو ان اداروں میں نئے نوجوانوں کو بھرتی کریں گے پاکستان ایک بہتریں ملک ہے اللہ تعالی نے پاکستان اور خیبرپختون خوا ہ کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے اگر ہم ایماندار ی سے اپنے ملک کی خدمت کریں تو ہمیں امریکہ اور دیگر ممالک سے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ہماراصوبہ اتنی دولت سے مالا مال ہے کہ ہمیں دیگر ممالک سے امداد لینے کی کوئی ضرورت نہیں صوبائی حکومت صوبے کو گندم میں خود کفیل کرنے کے آنے والے بجٹ میں گندم کا بیج کسان کو مفت دے گی اور کھاد پر 25 فیصد سبسڈی دیں گے تاکہ زمیندار وں کو فائدہ ہو اور صوبہ گندم میں خودکفیل ہوں اور ہم پنجاب سے گندم نہ خریدیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں یکساں ترقی کے عمل پر کام شرو ع ہوچکا ہے اور عوام کافنڈ عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہورہا ہے لیکن معیار کام کویقینی بنانے اورٹھیکیدار کمیشن کلچر کو ختم کرنے میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں پٹواریوں کے خلاف شکایت پر انہوں نے ڈی سی نوشہرہ ذکاء اللہ خٹک کوتحقیقات کرانے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے صوبے بھرکی بیورو کریسی میری مخالف ہوچکی ہے میں ان چیزوں کوکوئی پروا نہیں کرتا ہم نظام کی تبدیلی کا وعدہ پوراکرکے دم لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات