کاشتکاروں کیلئےبجلی یونٹ دو سے ڈھائی روپے فی یونٹ سستی ہوگئی

جمعہ 21 نومبر 2014 21:30

کاشتکاروں کیلئےبجلی یونٹ دو سے ڈھائی روپے فی یونٹ سستی ہوگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء)وزارت پانی و بجلی نے کسانوں کےلئے بجلی دو سے ڈھائی روپے سستی کردی ہے، جسکے بعدکسانوں کے لئے فی یونٹ بجلی 10 روپے 35 پیسے کی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت پانی بجلی ذرائع کے مطابق حکومت نے کسانوں کو سہولیات اور پیدواری اخراجات میں کمی کے لئے بجلی کی قیمت پر سبسڈی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جسکے بعد کسانوں کے لئے بجلی 10 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں فراہم کی جائے گی ۔

وزارت بجلی و پانی کا مزید کہنا کہ کسانوں کی سہولت کے لئے یہ پیکج جاری کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ موسم سرما میں شام 6 بجے تا 10 اور گرمیوں میں شام 5 بجے سے11 بجے تک ٹیوب ویل کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ فیول ایڈجیسمنٹ چارجز بھی حکومت برداشت کریگی۔