حیدرآباد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جا نب سے تھر کے پسماندہ قحط زدہ علاقوں میں ریلف آپریشن مزید تیز کردیا گیا

جمعہ 21 نومبر 2014 21:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جا نب سے تھر کے پسماندہ قحط زدہ علاقوں میں ریلف آپریشن مزید تیز کردیا گیا۔ دیہی علاقوں میں سروے کے بعد راشن پیک، گرم بستروں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ تحصیل اسلام کوٹ کے علاقوں کہڑی، علی جوتڑ، گنگا نس، دھرم ویری، مورانو، جتراڑ، سورام، گولیو، اور دیگر علاقوں میں درجنوں خاندانوں میں سروے کے بعد راشن پیک، بستر، بچوں میں دودھ اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر جماعة الدعوة سندھ کے ترجمان خالد سیف نے کہا اس وقت تھر نازک صورتحال سے دورچار ہے۔ خواتین، بوڑھے اور خاص طور پر بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ بچوں کی اموات میں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھری عوام کی خدمت کے لئے مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کارکنان دن رات خدمت میں مصروف عمل ہیں اور تھر میں قحط کے خاتمے تک فلاحی کام جاری رکھیں گے۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مٹھی دفتر میں کارکنان دن رات راشن پیکنگ میں مصروف عمل ہیں۔ جس طرح تھرپارکر میں قحط کے باعث اموات کا تناسب بڑھتا جارہا ہے اسی کے پیش نظر چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رضاکار دن رات محنت کرکے دور افتادہ علاقوں میں پہنچ کر فلاحی کاموں میں تیزی لائیں۔

انہوں نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن شعبہ میڈیکل کی جانب سے لاہور، فیصل آباد، سرگودھا سے میڈیکل ٹیمیں تھرپارکر کے دور افتادہ علاقوں میں کیمپنگ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں۔ راشن کی تقسیم کاری کے عمل کو مزید تیز تر کرتے ہوئے تحصیل اسلام کوٹ اور تحصیل چھاچھرو کو خصوصی طور پر ہدف بنا کر مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر تھر کے قحط زدہ علاقوں کے جمع ہونے والے افراد کو خطاب کرتے ہوئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ترجمان خالد سیف نے کہا تھر کے حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ان بے کس اور مجبور لوگوں کی مدد کرکے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو یہ توفیق دی ہے کہ یہ مسلسل قحط زدہ علاقوں میں اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں تھری باشندوں کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ خدمت کا مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن قحط زدہ علاقوں میں تھر کے باشندو ں کی بھرپور خدمت سرانجام دیتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :