پاکستان کی خاطر قوم اپنے اختلافات فراموش کردے، تحریک خدمت عوام پاکستان ،

فرقہ واریت، تعصب، لسانیت اور نفرتوں کے بت پاش پاش کردیئے جائیں ، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کانفرنس سے ملک نصیب و دیگر کا خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) تحریک خدمت عوام پاکستان کے زیر اہتمام نارتھ کراچی میں ہم سب کی پہچان پاکستان کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے چیئرمین و مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ کے جنرل سیکریٹری ملک نصیب جانان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی بقاء اور تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ ہم ملک سے عقیدت، فرقہ واریت اور تعصب کے بت پاش پاش کردیں۔

(جاری ہے)

پاکستان حالت جنگ میں ہے اس کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم ملک کی بقاء کی خاطر آپس کے اختلافات فراموش کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے۔ پاکستان ہی سب کچھ ہے اگر خدانخواستہ ملک کو نقصان پہنچا تو ہم بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ کانفرنس سے علاؤ الدین، شیر زمان، محمد ندیم، سید شمود بادشاہ، شمس الرحمن ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :