کراچی ، لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر سکندر سکو 2ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعہ 21 نومبر 2014 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) کراچی کے علاقے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کردار اور بابالاڈلہ کا اہم کمانڈر سکندر سکو کو حب چوکی اور مشرف کالونی کے درمیانی علاقے میں کارروائی کر کے2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی حساس اداروں نے کی ہے ۔سکندر سکو بھی پولیس 60سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے جبکہ سکندر سکو پر جھٹ پٹ مارکیٹ میں بم حملوں ہلاک ہونے والے 16افراد کے قتل کا مقدمہ کلا کوٹ تھانے میں انسداد دہشت گردی اور قتل واقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔ملزم کے سر کی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی تاہم 7نومبر 2012کو حکومت سندھ نے اس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :