وزیر اعلی سندھ سے جاپان کے سفیر ہیروشی انوماٹا کی ملاقات،

جاپانی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کریں، قائم علیشاہ

جمعہ 21 نومبر 2014 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان باالخصوص صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو انفراسٹریکچر، انتظامی سہولیات و دیگر مراعات فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی میں جاپان انڈسٹریل زون کیلئے 2ہزار ایکڑ زمین پہلے ہی فراہم کر رکھی ہے جہاں ریجن میں سرمایہ کاری کے حوالے سے زیادہ مواقعے موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان کے سفیر ہیروشی انوماٹا سے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ملاقات کے دوران کیا۔ جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکریٹری شنی چی اماڈا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کراچی میں اب پرامن ماحول ہے جہاں محل وقوع اوربندرگاہ کے باعث بس سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹیڈ آپریشن کے آغاز کے بعد کئی دہشتگرد، ٹارگیٹ کلرز، بھتہ خور اور دیگر جرائم پیشہ افراد کاخاتمہ ہو چکا ہے اور اب ماحول سازگار اور پرامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ اندرون سندھ بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی غیر ملکی افراد، ادارے یہاں سرمایہ کاری اور تجارت کر رہے ہیں اور جاپان کو بھی سرمایہ کاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کا قریبی اور دیرینہ دوست ہے اور انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی حوالے سے ہمیشہ حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاپان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کو تمام ترسہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :