ویکسین کا مقصد ہر بچے کو نو بڑی بیما ریوں سے تحفظ دینا ہے،صو با ئی وزیر صحت،
11اضلا ع میں ویکسینٹرو ں کو 550مو ٹر سا ئیکلو ں کی فرا ہمی یقینی بنائی جائیگی
جمعہ 21 نومبر 2014 21:21
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء )صو با ئی وزیر برا ئے صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ ویکسین کا مقصد ہر بچے کو نو بڑی بیما ریوں سے تحفظ دینا ہے اور صو بے کے 11اضلا ع میں ویکسینٹرو ں کو 550مو ٹر سا ئیکلو ں کی فرا ہمی ان کو اس قابل بنا ئے گی کہ وہ اندرو ن سندھ کے دو ر درا ز علا قو ں میں تما م بچو ں کی ویکسین دے سکیں ۔یہ با ت انہو ں نے مقامی ہو ٹل میں یو ایس ایڈ کی جا نب سے محکمہ صحت سندھ کو 550مو ٹر سا ئیکل حوا لے کر نے کی تقریب سے مہما ن خصوصی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔
انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت ای پی آئی ،ایم این سی ایچ ،غذا ئیت اور دیگر منصو بو ں کے تحت صو بے میں بچو ں کو حفا ظتی ٹیکو ں اور دیگر طبی سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے سر گر م عمل ہے ۔(جاری ہے)
صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ ضلعی حکومتو ں کے نتیجے میں صحت کی پرا ئمری اور سیکنڈری خدما ت کو سخت نقصا ن پہنچا ہے اور ان کے غلط اقدا ما ت کے با عث نہ صرف اخر جا ت میں اضا فہ ہو ا بلکہ دو ردرا ز علا قو ں میں عوا م صحت کی بنیا د ی سہو لیا ت سے محروم رہے اوریہ سندھ کے 70فیصد عوا م تھے ۔
صو با ئی وزیر برا ئے صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے یو ایس ایڈ کے منصوبوں کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی معا ونت سے صو بے میں صحت کی صو ر تحا ل بہتر ہو رہی ہے اور خا ص کر جے پی ایم سی میں خوا تین اور بچو ں کے وار ڈز جیکب آبا د ہیلتھ انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ سا ئنسز اور ایم سی ایچ کے پرو گرا م قا بل تعریف ہیں ۔اس مو قع پر یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن لیڈر لیو ئن وا سکن نے کہا کہ ا مریکہ صحت مندپا کستا ن چا ہتا ہے اورصحت اور تعلیم کے شعبو ں میں خصو صی تو جہ دے رہا ہے ۔صو با ئی کو آر ڈینیٹر برا ئے اوور سا ئٹ کو آر ڈینینشن کمیٹی بیگم شہنا ز وزیر علی نے کہا کہ مو ٹر سا ئیکلو ں کی فرا ہمی سے ویکسینٹرز کے لئے دو ردرا ز علا قو ں تک رسا ئی آسا نی ہو گی اور ہر بچے کو حفا ظتی ویکسین دی جا سکے گی ۔سیکریٹری صحت سندھ اقبا ل درا نی نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں زچہ و بچہ کی شر ح اموا ت ہمسا یہ مما لک سے زیا دہ ہے اور ہما ر ی کو شش ہے کہ دور درا ز علا قو ں میں زچہ و بچہ کو بھر پو ر ویکسین دی جا ئے ۔تقریب سے ڈا کٹر نظر علی خمیسا نی ،ڈاکٹر نبیلہ علی اور ڈا کٹر خا لد شیخ نے بھی خطا ب کیا ۔اس موقع پر محکمہ صحت سندھ اور یو ایس ایڈ کے در میا ن مو ٹر سا ئیکلو ں کی حوالگی سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے ۔بعدازاں صو با ئی وزیر نے مو ٹر سا ئیکل کی چا بیا ں ڈی ایچ او کے حوا لے کیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.