سلیمان لا شا ری کے قتل کی تحقیقا ت کے لئے ان کی وا لدہ کے مشورے سے ایک سینئر پو لیس آفیسر مقرر کیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت

جمعہ 21 نومبر 2014 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شا ہ نے آئی جی پو لیس سندھ کو ہدا یت کی ہے کہ سلیمان لا شا ری کے قتل کی تحقیقا ت کے لئے ان کی وا لدہ کے مشورے سے ایک سینئر پو لیس آفیسر مقرر کریں ۔

(جاری ہے)

سلیمان لا شا ر ی کی وا لدہ ارم نا ز کی جا نب سے پریس کا نفرنس میں لگا ئے گئے الزا ما ت کو مسترد کر تے ہوئے سید قا ئم علی شا ہ نے کہا کہ قتل کی تحقیقا ت سے ان کا کو ئی تعلق نہیں اور اس طر ح کے معا ملا ت میں وہ کبھی بھی مدا خلت نہیں کر تے۔

یا د رہے کہ سلیما ن لا شا ر ی کو 8مئی کو ایک دو سرے لڑ کے نے قتل کیا تھا اور وہ کیس عدا لت میں چل رہا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ غلا م حیدر جما لی کو ہدا یت کی ہے کہ وہ سلیمان لا شا ر ی کی وا لدہ سے با ت کر کے ان کے مشور ے سے تحقیقا تی افسر مقرر کریں۔

متعلقہ عنوان :