خیرپور ، سیپکو کے ایس ڈی او سمیت 6 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دائر

جمعہ 21 نومبر 2014 21:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)خیرپور کی عدالت میں سیپکو کے ایس ڈی او سمیت 6 ملازمین کے خلاف ڈیوٹی میں لاپرواہی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست داخل، عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، سیشن جج خیرپور کی عدالت میں رئیس عبدالحسین کے منشی بڈھو ماڑیجو نے سیپکو کوٹڈیجی کے ایس ڈی او ، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین مہرہزار انٹڑ، اسد علی اجن، شہادت علی اور امیر علی کے خلاف ڈیوٹی میں لاپرواہی کرانے پر مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست داخل کرائی ہے، عدالت نے ایس ایچ او کو رپورٹ کرنے کے لیے لیٹرجاری کردیا ہے۔