کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے دستی بم ملا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

جمعہ 21 نومبر 2014 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے دستی بم ملا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود کے علاقے خدا کی بستی میں امام بارگاہ در بتول کے عقب میں واقع کچرا کنڈی میں دستی بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کرلیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 10منٹ کی محنت کے بعد دستی بم کو ناکارہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق کچرا چننے والے لڑکوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ بم نما چیز کچرا کنڈی میں موجود ہے اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بم روسی ساختہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :