کپتان نے بھی لاڑکانہ میں اپناسیاسی مقبرہ بنالیا ‘ موصوف جہاں بھی جا تے ہیں وہاں ناکامی اوربدنامی ان کی منتظر ہوتی ہے،

مسلم لیگ (ن)سعودیہ ریاض کے نائب صدراورمسلم سٹوڈنٹس فیڈڑیشن کے سابق رہنما محمدشاہداقبال کا بیان

جمعہ 21 نومبر 2014 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء )مسلم لیگ (ن)سعودیہ ریاض کے نائب صدراورمسلم سٹوڈنٹس فیڈڑیشن کے سابق رہنما محمدشاہداقبال نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان نے بھی لاڑکانہ میں اپناسیاسی مقبرہ بنالیا ۔موصوف کی بلیم گیم بیک فائرکرگئی،عوام نے منتخب قومی قیادت کیخلاف پروپیگنڈا مستردکردیا ۔پاکستان کے باشعور عوام بہتان خان کابینڈ بجا نے پرمبارکباد کے مستحق ہیں،موصوف جہاں بھی جا تے ہیں وہاں ناکامی اوربدنامی ان کی منتظرہوتی ہے۔

عمران خان کووزارت عظمیٰ کیلئے جمہوری اوراخلاقی قدروں کوروندنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔میوزیکل کنسرٹ کے باوجودعوام کی ''عمرانی سیاست''میں عدم دلچسپی روشن خیالی اورمادرپدرآزادی سے اظہار بیزارگی ہے ۔ مینارپاکستان قراردادپاکستان پاس ہونے اور تجدیدعہدکرنے کامقام ہے ، وہاں اورمزارقائد کے سبزہ زارمیں ناچ گانے کی محفل سجانے والے عناصر نظریہ پاکستان کے حامی نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نے محمدشاہداقبال مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مظلوم کشمیریوں کی وکالت کاحق اداکردیا ۔ہمارے قائد نے پاکستان اوربھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات کادرست نقشہ کھینچا اورقیام امن کیلئے دوررس تجاویزدیں ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے دوٹوک اوراصولی موقف پران کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کا شدیدری ایکشن فطری ہے مگر وہ خالی جذبات سے عالمی ضمیر کوگمراہ نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے جو اہم سوالات اٹھائے ہیں نریندرمودی ان کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے ۔نریندرمودی کا پاکستان کے ساتھ تعصب کسی سے پوشیدہ نہیں ،ان کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاجھوٹ کاپلندہ ہے۔بھارتی میڈیا اوربے جے پی کی طرف سے وزیراعظم میاں نوازشریف کی کشمیرپالیسی پرتنقید سے حقیقت نہیں بدلے گی ۔