وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا علامہ محمد احمد لدھیانوی کے داماد کی وفات پراظہار تعزیت

جمعہ 21 نومبر 2014 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کے داماد کی وفات پروزیراعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے اظہار تعزیت کیا اور وزیراعظم پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا ۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کے پیغام میں کہا کہ ٹریف حادثہ میں مولانا لدھیانوی کے داماد کی وفات اور بیٹیوں کے شدید زخمی ہونے پر وہ گہرے رنج وغم میں مبتلا ہوئے ۔اللہ پاک مولانا لدھیانوی اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثنا وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مولانا لدھیانوی کی بیٹی اور دیگر زخمیوں کی تیمارداری میں میں لاپرواہی نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :