صوبائی حکومت کی ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی کیخلاف پشاور کے 3تدریسی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

جمعہ 21 نومبر 2014 21:03

صوبائی حکومت کی ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی کیخلاف پشاور ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں پشاور کے تین تدریسی اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے صوبائی حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈِکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی۔

صبح آٹھ سے دس بجے تک ڈاکٹروں نے صرف ایمرجنسی میں کام کیا۔ ڈاکٹروں کے مطالبات میں تنخواہوں میں اضافہ، پرائیویٹ پریکٹس پر عائد پابندی کا خاتمے، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور ہیلتھ کیئر قانون میں اصلاحات شامل ہیں۔ علامتی ہڑتال ہفتے کے روز بھی ہوگی۔ ڈاکٹروں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو صوبے بھر میں غیر معینہ ہڑتال کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :