پشاور‘کیپٹل سٹی پولیس تین رکنی رہزن گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ بائل اور اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 21 نومبر 2014 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تین رکنی راہزن گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مسروقہ بائل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق مدعی ظاہر شاہ ولد مستان شاہ سکنہ افغانستان نے تھانہ گلبہار میں مورخہ20/11/2014 کو رپورٹ کی کہ میں نشتر آباد چوک کے نزدیک روڈ پر جا رہا تھا کہ اچانک 5 کسان مسلح بہ پستول نے مجھ سے بزور موبائل چھین کر فرار ہو گئے سی سی پی او پشاور اعجاز احمد خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں ایس پی سٹی ڈاکٹر مصطفی تنویر کی زیر قیادت ASP گلبہار محمد افضل،SHO گلبہار ظفر خان بمعہ نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بر وقت کامیاب کاروائی کرکے تین رکنی راہزن گروہ نصیر ولد زریف خان،جمال ولد شاہ محمد،ساکنان زرگر آباد ،امداد ولد نیک محمد سکنہ موسی زئی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ موبائل سیٹ،ایک عدد پستول ،5 عدد کارتوس برآمد کرلئے۔

ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :