گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ لینڈ ریونیو ترمیمی بل 2014کی باقاعدہ طور پر منظوری دیدی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے پاس کردہ لینڈ ریونیو ترمیمی بل 2014کی باقاعدہ طور پر منظوری دی ہے جسے فوری طور پر صوبائی لیجسلیچر ایکٹ کے طور پر شائع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیے میں کیا گیا ہے۔