چار دسمبر کو نوشہرہ میں ایک عظیم الشان ورکر کنونشن کے موقع پر ایک بہت بڑے اور تاریخی جلسہ عام کی تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے ‘چار دسمبر کو نوشہرہ کینٹ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے

جمعہ 21 نومبر 2014 20:52

نوشہرہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے صوبائی رہنما خدائی خدمتگار معتصم باالله نے کہا ہے کہ چار دسمبر کو نوشہرہ میں ایک عظیم الشان ورکر کنونشن کے موقع پر ایک بہت بڑے اور تاریخی جلسہ عام کی تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے چار دسمبر کو نوشہرہ کینٹ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے‘ پی کے 16نے ہنگامی دورے شروع کردئیے ہیں اور ورکر کنونشن کے حوالے سے تمام کارکن متحرک ہیں اور ورکر کنونشن کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں چار دسمبر کو سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردیں گے موجودہ حکومت سے عوام مایوس ہوچکے ہیں اور اب عوام کی نظریں اے این پی پر لگی ہیں اے این پی واحد پارٹی ہے جو صوبہ خیبرپختونخوا کو تمام بحرانوں سے باہر نکال سکتے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت دھرنوں اور جلسوں میں مصروف ہیں وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے اسفندیار ولی خان پر تنقید کرنے والے اپنی گریبانوں اور اپنی کارکردگی پر نظر ڈالے پور اصوبہ افراتفری اور مسائسلتان بن چکا ہے اے این پی اسفندیار ولی خان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چار دسمبر کے حوالے سے ورکر کنونشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے دیگر کابینہ کے تمام اراکین اور رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں اور الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول چکے ہیں غریب عوام نے تحریک انصاف کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیاتھا لیکن افسوس کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی کیلئے پاگل ہوچکا ہے اور چھوٹے بچوں کی طرح ضد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ چار دسمبر کو نوشہرہ میں ایک عظیم الشان ورکر کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 16سے پرویز احمد خان سابقہ ایم پی اے کی قیادت میں ہزاروں کارکنان وعوام چار دسمبر کے ورکر کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چار دسمبر کو پورے ضلع نوشہرہ سے ہزاروں افراد ورکر کنونشن میں شرکت کرکے ایک سرخ انقلاب کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :