Live Updates

عمران خان کی تقریر سے نواز شریف کا نام نکال دیا جائے تو باقی کچھ نہیں بچتا، وکٹیں اڑانے والے کی انتخابات میں اپنی وکٹ اڑ گئی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاعمران خان کے خطاب پرردعمل

جمعہ 21 نومبر 2014 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر سے نواز شریف کا نام نکال دیا جائے تو باقی کچھ نہیں بچتا، وکٹیں اڑانے والے کی عام انتخابات میں اپنی وکٹ اڑ گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کے لاڑکانہ جلسہ میں خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وکٹیں اڑانے کے دعوے الیکشن سے پہلے بھی کئے تھے لیکن عام انتخابات میں اس کی اپنی ہی وکٹ اڑ گئی اور با یہ جتنی بھی تقریریں کر رہا ہے ان میں سے اگر نواز شریف کا نام نکال دیا جائے تو باقی کچھ نہیں بچتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات