خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ،

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی بمباری ، 22 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

جمعہ 21 نومبر 2014 20:50

راولپنڈی/ خیبرایجنسی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 22 دہشت گرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون اپنے پلان کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 22 دہشت گرد مارے گئے ۔ یاد رہے کہ اب تک آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون میں 2 ہزار سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور پاک فوج نے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے کلیئر کروا لیا ہے ۔