قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس 26 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب ، نوٹیفیکیشن جاری ،

وزیر اعظم نے 26 نومبر کو اجلاس بلانے کی سمری منظور کر کے صدر کو بھجوا ئی تھی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس 26 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، وزیر اعظم نے 26 نومبر کو اجلاس بلانے کی سمری منظور کر کے صدر کو بھجوا ئی تھی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے میڈیا کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور تھیں تاہم وزیر اعظم نے اجلاس 26 نومبر کو طلب کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری منظور ی کے بعد صدر مملکت کو بھجوا ئی ۔صدرمملکت نے قومی اسمبلی کااجلاس 26نومبر کو بلانے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔