اسلام امن و سلامتی کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے،سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو نا چاہیے،ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے،مسلمان ہندوؤں اور یہودونصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں، جو قومیں کفار کا کلچر اپنا لیتی ہیں وہ پھر میدانوں میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں،

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی وفود سے گفتگو

جمعہ 21 نومبر 2014 20:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہو نا چاہیے۔ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔مسلمان ہندوؤں اور یہودونصاریٰ کا کلچر چھوڑ کر محمدی کلچر سے وابستہ ہوں۔

جو قومیں کفار کا کلچر اپنا لیتی ہیں وہ پھر میدانوں میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں کارکنان کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو دین سے دور کرنے کے لئے ان کا مساجد و مدارس سے تعلق کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں۔

ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ پاکستان قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے حاصل کیا گیا تھا،علماء ملک بچانے اورنفاذ شریعت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں لسانیت، قومیت اور علاقائیت پرستی کو پروان چڑھارہی ہیں۔ علماء کرام منبرومحراب کا فریضہ ادا کریں اور قوم کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے متحدو بیدار کریں۔

انہوں نے کہاکہ منظم سازشوں اور منصو بہ بندی کے تحت نوجوان نسل کو دین اسلام سے برگشتہ کرنے کیلئے فحاشی و عریانی پھیلانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔معاشرے کی صحیح اصلاح کیلئے دینی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں جہاں تعلیم عام ہو چکی وہیں معاشرے میں بہت زیادہ بگاڑ پیدا ہو چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے تعلیمی ادارے بنائے جائیں جن کا مقصد تجارت کی بجائے معاشرے کی اصلاح ہو اور وہاں دنیا کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ کارکنا ن اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور دین اسلام کی دعوت پھیلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ اسلام دشمن قوتوں نے اسلام و مسلمانوں کے خلاف باقاعدہ منظم مہم شروع کر رکھی ہے۔ہر دور میں فتنے سر اٹھاتے رہے ہیں اور علماء نے ہمیشہ دشمنان اسلام کی ان سازشوں کی بیخ کنی کی ہے۔ آج بھی علماء کرام ، خطباء اور مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کفار کی سازشوں کے توڑ کا فریضہ سرانجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں و شہادتوں کے نتیجہ میں کمیونزم کی طرح سرمایہ دارانہ نظام بھی بکھر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :