وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ٹیکسلا آمد کا شیڈول فائنل ‘(کل)جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعہ 21 نومبر 2014 20:46

ٹیکسلا ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ٹیکسلا آمد کا شیڈول فائنل ،چوہدری نثار علی خان آج بروز ہفتہ 22 نومبر کوٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،دن دو بجے شریف ہسپتال جی ٹی روڈ واہ کینٹ پر ریسکیو 1122 کی عمارت کا سنگ بیناد رکھیں گے،ٹیکسلا آمد پر کھلی کچہری جبکہ کوہستان ہاوس میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ، مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین حاجی ملک عمر فاروق ، تحصیل صدر فیاض خان تنولی ،حاجی فرخ مغل ،ضلعی رہنما سرادر ممتاز پسوال نے چوہدری نثار علی خان کی ٹیکسلا آمد کے موقع پر تمام انتظامات مکمل کر لئے ، مشاورت کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کے پروگرام کو آخری شکل دے دی گئی،مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے چوہدری نثار علی خان کی واہ کینٹ ٹیکسلا آمد کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ چوہدری نثار علی خان ٹیکسلا آمد پر ٹیکسلا کے عوام کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ، جبکہ کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنیں گے جبکہ موقع پر ہدایات بھی جاری کریں گے ، بعد ازاں ، عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ،ملک عمر فاروق کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی ٹیکسلا آمد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ ٹیکسلا کا شیڈول متعدد مرتبہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوچکا ہے ،تاہم مقامی قائدین کے مطابق بروز ہفتہ 22 نومبر چوہدری نثار علی خان کے دورہ ٹیکسلا کو حتمی شکل دے گئی ہے ،

متعلقہ عنوان :