کراچی ، سپر ہائی وے ٹول پلازہ سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر پاک فضائیہ کا معراج طیارہ گر تباہ ہوگیا پائلٹ سمیت دو افراد زخمی ،

طیارہ گرنے کے باعث جنگل میں آگ لگ گئی ،

جمعہ 21 نومبر 2014 20:42

کراچی ، سپر ہائی وے ٹول پلازہ سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر پاک فضائیہ کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ٹول پلازہ سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر پاک فضائیہ کا معراج طیارہ گر تباہ ہوگیا ہے ، پائلٹ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں طیارہ گرنے کے باعث جنگل میں آگ لگ گئی ،مقامی انتظامیہ اور پولیس حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مسرور ائیر بیس سے تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے والاپاک فضائیہ کا میراج طیارہ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپرہائی وے ٹول پلازہ سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان جانیوالے راستے نادرن بائی پاس کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔

حادثے کے باعث پائلٹ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔طیارہ گرنے کے باعث جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق کسی شخص نے فون پر اطلاع دی ہے کے نادرن بائی پاس کے قریب طیارہ گرا ہے ۔اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جس نے مسرور ائیر بیس سے اڑان بھری تھی ۔

متعلقہ عنوان :