وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایف بی آر کی اعلیٰ قیادت کے دوران ایک گھنٹے سے زائد میٹنگ ہوئی میٹنگ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اب تک وصول ہونیوالے گوشواروں اور رہ جانیوالے گوشواروں پر مکمل بریفنگ دی گئی جمعہ کے روز 3 بجے تک وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر کی ہونیوالی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ نے چوتھی مرتبہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے برائے 2014ءء جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس پر ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز 21 نومبر کو گوشوارے جمع کرانے کی دی گئی ڈیڈ لائن کو مزید 9 دن کیلئے بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔