آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعینات ایک ڈی ایس پی اور ایک انسپکٹر کے تبادلے کردیئے

جمعہ 21 نومبر 2014 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات ایک ڈی ایس پی اور ایک انسپکٹر کے تبادلے جبکہ ایک ڈی ایس پی کو ایک سال کی کنٹریکٹ پر بھرتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق ڈی ایس پی وقار احمد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے تبدیل کرکے انہیں سنٹرل پولیس افس میں جبکہ انسپکٹر محمد ریاض انوسٹی گیشن وینگ صوابی کو تبدیل کرکے قائمقام ڈی ایس پی ایڈمن پولیس ٹریننگ سکول صوابی تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح آئی جی پی نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر کیپٹن ریٹائرڈ ساجد محمودکو ایک سال کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں بطور ڈی ایس پی ریپڈ رسپانس فورس ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :