پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ، تین افراد زخمی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) پاکستان ایئر فورس کا میراج طیارہ سپر ہائی وے پر واقع گڈاپ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ آ بادی سے دور گرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ تربیتی پروازپر تھا اور کچھ دیر قبل ہی مسرور ایئر بیس سے اڑا تھا جس کو سکوارڈن لیڈر تنویر اڑا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق طیارہ ٹول پلازے سے 15 کلومیٹر دور گرا جس کی اطلاع ایک شہری کی طرف سے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :