حج انتظامات میں بہتری سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ، حج پالیسی میں بہتری لا کر موجودہ حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کو کرپشن سے پاک کر دیا جس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے، حکومت فریضہ حج کو مذید سستا ، سہل اور آسان بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا تقریب سے خطاب
جمعہ 21 نومبر 2014 20:39
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج انتظامات میں بہتری سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ، حج پالیسی میں بہتری لا کر موجودہ حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کو کرپشن سے پاک کر دیا جس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے، حکومت فریضہ حج کو مذید سستا ، سہل اور آسان بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
وہ جمعہ کو سیالکوٹ میں مقامی حجاج کرام کی طرف سے اظہار تشکر کے خصوصی تقریب کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق اختر سبحانی اور سینکڑوں حجاج کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے مذید کہا کہ حکومت آئندہ بھی حجاج کرام کو حجاز مقدس میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔(جاری ہے)
اس سال حاجیوں نے حکومت کی حج پالیسی کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے اس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
حج پالیسی میں مذید بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت سے خدا ملتا ہے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت ملن بھر سود سے پاک بینکاری کے نظام کو متعارف کروانے کی کوشش کر رہی ہے اس سلسلہ میں علماء کرام، مشائخ اور سکالرز سے مثبت تجاویز لے رہی ہے۔ حکومت بلا سود بینکاری میں نجی شعبہ کی شمولیت کو بھی خوش آمدید کہے گی۔ حکومت جلد ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یک قرآن بورڈ اور قرآن کمپلیکس بنائے گی تا کہ قرآنی تعلیمات کو فروغ دیا جا سکے۔ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے میں مذہبی رواداری، برادشت، ہم آہنگی، امن و آشتی اور اتحاد و یگانگت کو یقینی بنا رہی ہے۔ وفاقی عزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور جلد ہی سیالکوٹ میں حج کیمپ کی عمارت تعمیر کرے گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا اور سیالکوٹ کی صنعتی و برآمدی ترقی کو بیحد سراہا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.