خادم پنجاب پیکج کے دوسرے مرحلے میں 11701 سیلاب زدگان میں 53کروڑ58لاکھ سے زائد کے پے آرڈرز تقسیم ہو چکے ہیں‘ڈی سی او حافظ آباد

جمعہ 21 نومبر 2014 20:38

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان نے کہا ہے کہ خادم پنجاب پیکج کے دوسرے مرحلے میں 11701 سیلاب زدگان میں 53کروڑ58لاکھ سے زائد کے پے آرڈرز تقسیم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل حافظ آباد کے 4850متاثرین میں23کروڑ72ہزار جبکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے 6851 متاثرین میں30کروڑ57لاکھ 80ہزار کے پے آرڈرز تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

خادم پنجاب امدادی پیکج کے تحت مکمل طور پر تصدیق شدہ10572سیلاب زدگان کو امداد کی وصولی کا حق دار قرار دیا گیا تھا ۔ تاہم شناختی کارڈ نمبر یا نام کے خلاف اندراج سمیت مختلف دیگر شکایات کی درستگی کے بعد مزید2409سیلاب زدگان کو پے آرڈرز جاری کئے جا رہے ہیں اور ضلع میں مجموعی طور پر 12981متاثرین اس امدادی پیکج کے تحت امداد حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تک گھروں کو 40فی صد سے کم نقصان والے 582،40فی صد اور اس سے زائد نقصان والے گھروں اور فصلوں کے نقصان والے 944جبکہ روز گار اسکیم کے تحت رجسٹرڈ 1517خواتین کو امدادی پے آرڈرز مل چکے ہیں۔

دریں اثناء حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین سیلاب اپنی شکایات اور اعتراضات تحریری درخواست کی صورت میں متعلقہ ڈی سی او یا اے سی کے دفتر میں 25نومبر تک جمع کروائیں ۔اس حتمی تاریخ کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائیگااور نہ ہی درخواست کی بابت کو کسی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ جھوٹی یا غلط درخواست دھندہ کے خلاف کاروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :