حج انتظامات میں بہتری سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ، حج پالیسی میں بہتری لا کر موجودہ حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کو کرپشن سے پاک کر دیا جس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے، حکومت فریضہ حج کو مذید سستا ، سہل اور آسان بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا تقریب سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 20:32

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج انتظامات میں بہتری سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ، حج پالیسی میں بہتری لا کر موجودہ حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کو کرپشن سے پاک کر دیا جس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے، حکومت فریضہ حج کو مذید سستا ، سہل اور آسان بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

وہ جمعہ کو سیالکوٹ میں مقامی حجاج کرام کی طرف سے اظہار تشکر کے خصوصی تقریب کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق اختر سبحانی اور سینکڑوں حجاج کرام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے مذید کہا کہ حکومت آئندہ بھی حجاج کرام کو حجاز مقدس میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سال حاجیوں نے حکومت کی حج پالیسی کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے اس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

حج پالیسی میں مذید بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت سے خدا ملتا ہے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت ملن بھر سود سے پاک بینکاری کے نظام کو متعارف کروانے کی کوشش کر رہی ہے اس سلسلہ میں علماء کرام، مشائخ اور سکالرز سے مثبت تجاویز لے رہی ہے۔ حکومت بلا سود بینکاری میں نجی شعبہ کی شمولیت کو بھی خوش آمدید کہے گی۔

حکومت جلد ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یک قرآن بورڈ اور قرآن کمپلیکس بنائے گی تا کہ قرآنی تعلیمات کو فروغ دیا جا سکے۔ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے میں مذہبی رواداری، برادشت، ہم آہنگی، امن و آشتی اور اتحاد و یگانگت کو یقینی بنا رہی ہے۔ وفاقی عزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور جلد ہی سیالکوٹ میں حج کیمپ کی عمارت تعمیر کرے گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا اور سیالکوٹ کی صنعتی و برآمدی ترقی کو بیحد سراہا۔

متعلقہ عنوان :