ًًًبورے والا‘خاوند نے 15روز کی زچہ بیو ی کو تشدد کر کے مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا‘ مقدمہ درج

جمعہ 21 نومبر 2014 20:27

ًًًبورے والا‘خاوند نے 15روز کی زچہ بیو ی کو تشدد کر کے مو ت کے گھاٹ اتا ..

ًًًبورے والا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) خاوند نے پندرہ روز کی زچہ بیو ی کو تشدد کر کے مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ در ج کر کے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بد ھلہ سنت ملتان کے رہائشی نادر بٹ نے چھ سال قبل ہینڈ ی کرافٹ کے بزنس مین محمد خورشید سکنہ محلہ رحمان پور تحصیل سلانوالی سرگودھا کی بیٹی نائلہ خورشید سے لو میرج کی تھی جس کے بطن سے ایک بیٹا اور دو بیٹاں تھیں نادر کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو لے کر بوریوالا آگیا اور چک 445ای بی میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا پندر ہ روز قبل نائلہ خورشید نے ایک اور بچی کو جنم دیا تو نادر آگ بگولہ ہو گیا اور اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر نیچے فرش پر پٹخ دیا جو کہ بے ہوش ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بوریوالا میں داخل کرو ا دیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز علاج معالجہ کے دروان جاں بحق ہو گئی تو ملزم نادر بٹ اس کی میت کو خاموشی سے لے کر تدفین کیلئے بدھلہ سنت ملتان اپنے والدین کے گھر پہنچ گیا نائلہ کی موت کے بارے میں والدین کو سرگودھا میں اطلاع ملی تو وہ تھانہ سٹی پولیس کو لے کر ملتان پہنچ گئے اور تدفین رکوا کر نعش کو واپس بوریوالا لے آئے جہاں نعش کا پورسٹمارٹم کر کے میت والدین کے حوالے کر دی گئی پولیس تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 302ت۔

(جاری ہے)

پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔